پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی گھر میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ان کے چار کمسن بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سراج (55 سال)، ان کی اہلیہ (40 سال)، حنایا (9 سال)، حریرہ (11 سال)، منہال (3 سال) اور حسنین (4 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے تمام 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے سراج جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے وابستہ تھے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

Website |  + posts