شبقدر گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، ماں اور بیٹا قتل 8 سالہ بیٹی زخمی

شبقدر گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، ماں اور بیٹا قتل 8 سالہ بیٹی زخمی

سید فضل اللہ

چارسدہ : شبقدر گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، ماں اور بیٹا قتل 8 سالہ بیٹی زخمی جبکہ خیبرپختونخوا میں اس سال 200 سے زائد میاں بیوی نے ایک دوسرے کو موت کی گھاٹ اتارا

چارسدہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں گھریلو تنازعہ کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا پولیس کے مطابق زربت خان نامی شخص نے اپنے گھر میں فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور 16 سالہ بیٹا فیصل جاں بحق جبکہ 8 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ واقعہ کی رپورٹ تھانہ سرو کلی میں درج کر لی گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں بیوی اور بچوں کے قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ رواں سال صوبے میں 200 سے زائد قتل کے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، جن میں متعدد واقعات میں شوہر یا بیوی نے اپنے شریک حیات کو جان سے مار دیا۔ بعض کیسز میں خواتین نے مبینہ آشنا، بھائی، بہن یا والد کی مدد سے اپنے شوہر کا قتل کیا، جبکہ بچوں کو بھی ان واقعات میں نقصان پہنچا ہے۔ مختلف جیلوں میں مائیں اپنے بچوں کے ساتھ سزا کاٹ رہی ہیں.
جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سال ایسے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں بعض خواتین کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔ ان میں سے اکثر کیسز میں پسند کی شادی یا دیگر ذاتی اختلافات کے باعث قتل کیا گیا۔ گھر سے بھاگنے اور شادی کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں،

یہ واقعات معاشرتی بگاڑ اور گھریلو تنازعات کو حل کرنے کے مؤثر اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ اس بگڑتی صورتحال پر قابو پایا جا سکے اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ویب سائٹ | متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے