کرک میں 4 شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید 4 شہداء کو کرک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا۔

محمد ابرار خٹک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درزندا میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید 4 شہداء کو کرک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اس واقعے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درزندا میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید 4 شہداء کو کرک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا۔ دو شہداء کو لتمبر کے علاقے ارل اور منڈواہ میں سپردخاک کردیا جبکہ دو شہداء بہادرخیل اور تخت نصرتی میں سپردخاک کردیا، تمام شہداء کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا، شہداء کے جنازوں میں ایف سی افسران اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، شہداء کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

گزشتہ روز ڈی آئی خان درازندہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا تھا، حملے میں 10 اہلکار شہید ہیں 3 زخمی ہوئے تھے. 10 شہداء میں 4 شہداء کا تعلق کرک سے تھا، ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا قافلہ ڈی آئی خان سے زام چیک پوسٹ کی طرف جارہا تھا، درہ زندہ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں گردوں نے قافلے پر حملہ کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اس واقعے پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے،، شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، وزیر اعلیٰ نے شہداء کے ورثاء کے لئے شہداء پیکج کے تحت مالی معاونت کا اعلان بھی کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہدایت کی ہے۔

ویب سائٹ | متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے