خیبرپختونخوا وزیراعلی علی آمین گنڈاپور کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران سامنے آیا۔

سماعت کے دوران وکیل ظہور الحسن نے علی امین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی مسلسل غیر حاضری ہو رہی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سابقہ حاضری سے معافی کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علی امین نے 8 مئی کو ایک جلسے میں شرکت کی، جب کہ اس کی صحت ٹھیک تھی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے علاوہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ اس کے علاوہ، عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ مقدمات تھانہ آئی 9 میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔ جج نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ویب سائٹ | متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے