سرکاری ملازمین کیلئے بلاسود قرضہ اسکیم کا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے بلاسود قرضہ اسکیم کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو سہولت دینے کیلئے بلاسود قرضہ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین آسان اقساط پر بلاسود قرضے حاصل کر سکیں گے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، گریڈ ایک سے 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو 8 ہزار روپے سے ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ قرضہ بنیادی طور پر سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑی کی خریداری کے لئے دیا جائے گا جبکہ گھر بنانے کے خواہشمند ملازمین کو اڑھائی لاکھ روپے تک کا ایڈوانس فراہم کیا جائے گا۔ گاڑی کے لئے ملازمین کو دو لاکھ روپے تک کا قرضہ مل سکے گا۔

اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر 34 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ ان میں سے دس کروڑ روپے سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے جبکہ 24 کروڑ روپے دیگر صوبائی محکموں کے ملازمین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قرضہ لینے والے ملازمین سے رقم کی واپسی آسان ماہانہ کٹوتیوں کے ذریعے کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلاسود قرضہ اسکیم صوبائی ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اہم اقدام ہے جو ان کے مالی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو گی۔

ویب سائٹ |  متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے