مردان میں لڑکی کے ساتھ زیادتی، دو ملزمان گرفتار

مردان میں لڑکی کے ساتھ زیادتی، دو ملزمان گرفتار

مردان: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو نوجوانوں نے 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ لڑکی نوشہرہ سے اپنے ماموں کے گھر مہمان کے طور پر مردان آئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان محمد علی اور سمیع اللہ نے لڑکی کو رکشہ میں بٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور وہاں زبردستی زیادتی کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ شیخ ملتون منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق مردان کے علاقے غلہ ڈھیر سے ہے

پاکستان میں گزشتہ پانچ برس کے دوران بچوں سے جنسی تشدد کے 5398 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں یومیہ لگ بھگ تین بچے ریپ کا شکار ہوتے ہیں۔

سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے عرصے میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے درج شدہ واقعات میں مجموعی طور پر 220 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب سے رپورٹ ہونے والے واقعات کی تعداد 3323 ہے جو کہ مجموعی واقعات کا 62 فی صد بنتا ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں بچوں سے جنسی تشدد کے 1360 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 25.1 فی صد، سندھ میں 458 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 8.5 فی صد اور بلوچستان سے 257 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ مجموعی واقعات کا پانچ فی صد ہیں۔

ویب سائٹ |  متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے