باجوڑ پولیس وین پر دھماکہ تین پولیس اہلکار زخمی

باجوڑ پولیس وین پر دھماکہ تین پولیس اہلکار زخمی

باجوڑ: تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں پولیس گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود ایس ایچ او شاہ پور خان اور دیگر اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق پولیس کی یہ گاڑی معمول کے گشت پر تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس گاڑی سڑک کنارے نصب ایک دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

ویب سائٹ | متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے