مضر دودھ پینے سے دو بچے جاں بحق

ہری پور: دو بچے پراسرار طور پر جاں بحق، دودھ پینے کے بعد طبیعت خراب: ذرائع

ہری پور: تھانہ سرائے صالح کی حدود میں واقع رحمت آباد گاؤں میں دو بچے پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی حالت خراب ہونے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے خشک پاوڈر کا دودھ پیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو سالہ چاہت علی اور سات ماہ کا محمد علی شامل ہیں، جو آپس میں چچازاد بہن بھائی تھے۔

لواحقین نے بتایا کہ بچوں کے لیے گزشتہ روز بازار سے خشک دودھ خریدا گیا تھا جو آج بنا کر بچوں کو دیا گیا۔ دودھ پینے کے بعد دونوں بچوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی اور ان کی موت واقع ہو گئی۔

واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دودھ فروخت کرنے والے دکاندار سے مزید اسٹاک قبضے میں لے لیا اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بچوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ویب سائٹ | متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے