پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے حجرے کو آگ لگا دی گئی

لکی مروت: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے حجرے کو آگ لگا دی گئی

لکی مروت:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔ یہ واقعہ ان کے آبائی گاؤں بیگو خیل میں پیش آیا جہاں یہ ہجرہ کافی عرصے سے غیر آباد تھا۔

علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیم کی فوری کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم، آگ سے حجرہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

شیر افضل مروت، جو اس وقت لکی سٹی میں مقیم ہیں، نے اس واقعے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کی۔ انہوں نے کہا، “گزشتہ رات میرے آبائی گاؤں بیگو خیل میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔”

شیر افضل مروت نے مزید کہا، “میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان ہی شرپسندوں کا کام ہے جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ، “ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں کو ان جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔”

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

شیر افضل مروت کے حامیوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری انصاف اور سیاسی شخصیات کے تحفظ کے لیے بہتر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایڈیٹر کے پی آبزرور
متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے