غلام بلور کا سیاست اور پشاور چھوڑنے کا فیصلہ
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سابق پارلیمنٹیرین غلام احمد بلور نے سیاست اور پشاور چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ھے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ھے کہ غلام احمد بلور نے نہ صرف سیاست چھوڑنے بلکہ اس کے ساتھ پشاور شہر بھی رہائش بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ھے کہ بلور پشاور سے اسلام آباد منتقل ھو رھے ھیں۔
ذرائع کے مطابق حاجی بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور
اے این پی کی قیادت میں تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ
ایک بیان میں غلام احمد بلور نے کہا کہ وہ کچھ قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے، انھوں نے کہا اسی لیے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دلائی گئی، میرے بھائی بشیر بلور اور بھتیجے ہارون بلور کو شہید کیا گیا، اب اگر الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاور میں کیوں رھوں؟
دو بار وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایک بار وفاقی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ رہنے والے غلام احمد بلور 1988 سے مسلسل پشاور شہر سے انتخابات میں حصہ لیتے رھے ھیں۔