خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانی پرچہ لیک اسکینڈل، 17 اساتذہ معطل، چارسدہ سے 11 اساتذہ شامل

خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانی پرچہ لیک اسکینڈل، 17 اساتذہ معطل، چارسدہ سے 11 اساتذہ شامل

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے میٹرک (SSC-I) امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے سنگین معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 17 اساتذہ (جن میں 11 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں) کو معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی 5 اپریل 2026 کو عمل میں لائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو فوری طور پر 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ان اساتذہ پر الزام ہے کہ وہ ایس ایس سی پارٹ ون کے امتحانی پرچوں کے ملٹی پل چوائس سوالات (MCQs) لیک کرنے میں ملوث پائے گئے۔

حکام کے مطابق یہ معطلی خیبر پختونخوا گورنمنٹ سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2011 کے تحت کی گئی ہے، جبکہ اس معاملے میں مزید تحقیقات اور باقاعدہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Teacher Dismissed on Leaking Exam Paper

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ امتحانی مراکز میں سنٹر نمبر 89، 618 اور 629 شامل ہیں، جہاں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو معطل کیا گیا۔ معطل کیے گئے افراد میں خواتین اور مرد اساتذہ دونوں شامل ہیں، جن کا تعلق چارسدہ سمیت مختلف علاقوں کے سرکاری اسکولوں سے ہے۔
معطل اساتذہ کی فہرست:

سنٹر نمبر 89:

  • نگماہ سلطان ای پی ای (بی پی ایس 17) جی جی ایچ ایس پاسنئ
  • انم صدیق اے ٹی جی جی ایچ ایس نواب کلے
  • رقیہ پی ایس ٹی جی جی پی ایس ایس متنی
  • رخسانہ قدیس پی ایس ٹی جی جی پی ایس ایس ڈی خان تیلا
  • آمنہ بی بی پی ایس ٹی جی جی پی ایس فیروز خان ایچ ایس ڈی

سنٹر نمبر 681:

  • مسلم خان ایس ایس ٹی (بی پی ایس 17) جی ایچ ایس رستم خان کلے زیم چارسدہ
  • ذخیرہ اللہ خان ایس ایس ٹی جی ایچ ایس ایس محمد ناڑی چارسدہ
  • نور الاسلام سی ٹی جی ایچ ایس ایس شیرپاؤ چارسدہ
  • شہریار سی ٹی جی ایچ ایس شہیداں چارسدہ
  • فضل مولا پی ای ٹی انچارج جی ایچ ایس شیخو چارسدہ

سنٹر نمبر 629:

  • جلیل احمد ایس ایس ٹی جی ایچ ایس میرا گل آباد چارسدہ
  • امر رحمان ایس ایس ٹی جی ایچ ایس دادوں کلے چارسدہ
  • عاصم خان سی ٹی جی ایچ ایس نمبر 1 رجڑ چارسدہ
  • اسد اللہ سی ٹی جی ایچ ایس نمبر 1 رجڑ چارسدہ
  • عظمت علی سی ٹی جی ایم ایس میاں کلے چارسدہ
  • محمد شعیب ایس سی ٹی جی ایچ ایس پڑانگ چارسدہ

محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحقیقات میں الزامات ثابت ہوئے تو متعلقہ اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچوں کا لیک ہونا نہ صرف طلبہ کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ پورے تعلیمی نظام کی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب والدین اور طلبہ میں اس واقعے پر تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی نظام کو مزید محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ویب سائٹ |  متعلقہ پوسٹ