چارسدہ میں گستاخ رسولؐ کو سزائے موت کا حکم

چارسدہ میں گستاخ رسولؐ کو سزائے موت کا حکم

چارسدہ: انسدادِ دہشتگردی عدالت مردان نے سرڈھیری چارسدہ کے رہائشی شہزاد کو گستاخی کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شہزاد نے 7 ستمبر 2024 کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخانہ کلمات ادا کیے اور ختمِ نبوت کا انکار کیا تھا۔ اس واقعے پر عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت تحصیل چارسدہ کے صدر مولانا عبدالوہاب درویش کی مدعیت میں تھانہ سرڈھیری میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم کے خلاف 295-اے، 295-سی اور 7-اے ٹی اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے، جن کی 35 عدالتی پیشیوں کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت مردان کے جج فضل ستار نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا۔

کیس کی پیروی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے علما نے کی جبکہ معروف وکیل محمد شفیق ایڈووکیٹ نے قانونی خدمات انجام دیں۔ فیصلے کے بعد سرڈھیری میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام پریس کانفرنس اور اظہار تشکر ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس سے تحصیل کونسل چارسدہ کے چیئرمین مفتی عبدالرؤف شاکر، مولانا عبدالوہاب درویش اور دیگر علما نے خطاب کیا۔

ویب سائٹ |  متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے