خیبرپختونخوا میں آزادی رات پر 5  مقامات پر شدت پسندوں کے حملے، 4 پولیس اہلکار شہید، 7 زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جشنِ آزادی کی رات  شدت پسندوں نے مختلف شہروں، پشاور، دیر بالا، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور چارسدہ میں پولیس اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا۔

پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل تھانے پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ابوبکر شہید اور ایک اہلکار ہارون زخمی ہوا۔

دیر بالا کے علاقے پناہ کوٹ میں پولیس وین پر فائرنگ سے تین اہلکار نصر من اللہ، اکبر حسین اور ڈرائیور اسماعیل شہید، جبکہ چھ اہلکار جلال الدین، رحیم اللہ، نیاز، عبدالغفار، ریاست اور محمد اسحاق زخمی ہوئے۔

مختلف واقعات میں شہید اور زحمی اہلکاروں کی تصاویر


ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں جامع مسجد فاطمۃ الزہرہ اور مرکزی امام بارگاہ حضرت امام حسینؑ پر فائرنگ اور دھماکے سے مسجد، امام بارگاہ، لنگر خانہ اور ملحقہ دکانیں شدید متاثر ہوئیں۔ خوش قسمتی سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


بنوں میں مزانگہ پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کو پولیس نے بروقت جوابی کارروائی سے پسپا کر دیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چارسدہ کی ترلاندی پولیس چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار اختیار کیا۔ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے