خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے تمام نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید سمیت 6 امیدوار کامیاب ہو گئے جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا، ریٹرننگ آفیسر نے سرٹیفیکیٹ آف الیکشن فارم 58 جاری کر دیے۔
سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے مراد سعید 26 اور فیصل جاوید 22 ووٹوں، نورالحق قادری اور مرزا گل آفریدی 21 ، 21 ووٹوں، اعظم سواتی 89 ووٹ اور پی ٹی آئی کی روبینہ ناز 89 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قراردی گئیں۔
دوسری جانب، اپوزیشن کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلزپارٹی کے طلحہ محمود جنرل نشست پر 17 ووٹوں، مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد خان 18 ووٹوں، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عطا الحق درویش 18 ووٹوں، جے یو آئی (ف) کے دلاور خان 54 ووٹوں اور خواتین نشست پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد کا کامیاب ہوئیں۔