خواتین سوشل میڈیا پر اپنا اصل نام کیوں نہیں لکھتیں؟

افنان مروت

اج کے دور میں ہر کوئی سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے۔ہم اپنی باتیں تصویریں اور خیالات دوسرے لوگوں سے شیئر کرتے ہیں بہت سی لڑکیاں یا خواتین سوشل میڈیا پر اپنا اصل نام نہیں لکھتی اخر کیوں ؟
اس کی کئی اہم وجوہات ہیں ؟


حفاظت اور پرائیویسی کا خیال


خواتین کو یا لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر اکثر بلیک میلنگ اور حالت حرکات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر وہ اپنا اصلی نام اور پروفائل رکھیں کے تو ان کی ذاتی معلومات جیسے کہ خاندان لوکیشن وغیرہ سامنے ا سکتی ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے


ثقافت اور خاندانی پابندیاں
ہمارے معاشرے میں کئی خاندان لڑکیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کو پسند نہیں کرتے اگر لڑکیاں اپنا اصلی نام رکھیے تو ان کے خاندان کے افراد یا رشتہ دار ان کی پوسٹ یا پروفائل دیکھ سکتے ہیں جو کہ ان ہی مشکلات میں ڈال سکتا ہے


تنقید یا جج کی جانے کا خوف
اصلی نام رکھنے سے لوگ اسانی سے پہچان جاتے ہیں اور پھر ان کی پوسٹ تصاویر اور لائکس پر لوگ تبصرہ کرنا شروع کر دیتے ہیں اسی وجہ سے لڑکیاں جج کی جانے کے خوف سے فرضی نام استعمال کرتی ہے ،

ذاتی سکون اور خود کو ازدانہ ظاہر کرنے کی خواہش 

کچھ خواتین صرف اپنی شناخت کو چھپا کر خود کو ازاد محسوس کرنا چاہتی ہے بغیر کسی خوف کی اس لیے وہ اپنا اصلی نام نہیں لکھتی تاکہ کوئی انہیں پہچان نہ سکے


فیملی سے چپ کر استعمال کرنا
بعض اوقات خاندان کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہے اس لیے اور اصلی نام نہیں لکتی


ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے
سوشل میڈیا پر اکثر لڑکیوں کو تنگ کیا جاتا ہے اس سے بچنے کے لیے فرضی نام استعمال کرتی ہے
کسی کسی خاص شخصیت یا اسٹائل کو ظاہر کرنے کے لیے
بعض لڑکی اپنے نام کی جگہ کوئی اسٹائلش یا منفرد نام رکھتی ہے جو ان کی شخصیت کو ریپریزینٹ کرتا ہے


پسندیدہ سلیبرٹی کا نام رکھتے ہیں
کچھ لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو اپنا نام پسند نہیں ہوتا تو ایسی شخصیت کا نام رکھتی ہے جو اس کو زیادہ پسند ہوتا ہے


مشہور ہونے کے لیے
بعض لڑکیاں خاص نام رکھتی ہے تاکہ وہ جلد مشہور ہو سکے یا ٹریکنگ سے بچ سکیں


بوائز سے بات کرنے کے لیے
کچھ فیک ائی ڈیز ذرا فل لڑکوں سے بات کرنے کے لیے ان کو چیک کرنے کے لیے بنائی جاتی ہے


کسی کو ٹریپ کرنے یا چیک کرنے کے لیے
بعض اوقات کسی لڑکی کو شک ہوتا ہے تو وہ فیک اکاؤنٹ بنا کر چیک کرتی ہے کہ سامنے والا کیسا ہے


ٹرینڈز کے طور پر
فرضی نام رکھنا بعض کے لیے ایک فیش یا سوشل میڈیا ٹرینڈ بن چکا ہے


ان لائن بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے
تاکہ اگر کوئی اکاؤنٹ ہے ہو جائے یا پکڑا جائے تو شناخت محفوظ رہے


نوکریاں پڑھائی پر اثر نہ پڑے
بہت سی لڑکیاں نوکری کرتی ہیں یونیورسٹیز میں پڑتی ہے وہ چاہتی ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹیں ان کہ باس استاد یا ساتھی نہ دیکھیں۔اس لیے وہ اپنا نام چھپا کر رکھ دیا تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو
میری رائے یہ ہے کہ خواتین تو اصل نام نہ لکھنا ان کی مجبوری ہے ذاتی پسند ہو سکتی ہے ہمیں ان کی بات سمجھنی چاہیے اور انہیں ایک محفوظ اور پرامن ماحول دینا چاہیے جہاں وہ بغیر ڈر کے اپنی رائے دے سکے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے