اتمانزئی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف روڈ بند، مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات!

اتمانزئی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف روڈ بند، مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات!

اتمانزئی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔

مظاہرین کے مطابق احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ 16.18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور بار بار کی درخواستوں اور مذکرات کے باوجود متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

روڈ بندش کی وجہ سے ایک بزرگ مریض کی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی، ۔ شہریوں نے حکومت اور واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے ضلع تک پھیلایا جائے گا۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ سخت اقدامات کیے جائیں گے اور دھرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جبکہ ایکسین واپڈا چارسدہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر، پیسکو ہیڈکوارٹر پشاور سے مرتب کیا جاتا ہے، جو پورے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع پر یکساں فارمولا کے تحت لاگو ہوتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گرڈ سسٹم ایکسین آپریشن کے انتظامی دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہٰذا اس حوالے سے عوام میں غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے