چارسدہ: تجاوزات اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف ڈی پی او کی نگرانی میں بھرپور آپریشن، متعدد گرفتار

چارسدہ: تجاوزات اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف ڈی پی او کی نگرانی میں بھرپور آپریشن، متعدد گرفتار
محبوب علی
چارسدہ: ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایت پر تجاوزات اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف چارسدہ سٹی میں بھرپور آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی ٹریفک اور سٹی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

کارروائی کے دوران سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات قائم کرنے والے متعدد دکانداروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، جبکہ بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سلیمان ظفر نے کہا کہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

شہریوں نے تجاوزات کے خلاف اس آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ کیے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے