خیبر پختونخوا میں احتجاجی پرائمری اساتذہ کے خلاف کارروائی، احتجاج میں شامل تمام غیر حاضر اساتذہ معطل

خیبر پختونخوا میں احتجاجی پرائمری اساتذہ کے خلاف کارروائی، احتجاج میں شامل تمام غیر حاضر اساتذہ معطل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے احتجاج میں شامل تمام غیر حاضر پرائمری اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (مرد و خواتین) کو جاری کردہ ایک اہم مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتجاج کی وجہ سے بند اسکولوں کے تمام اساتذہ کے معطلی کے احکامات جاری کریں اور کل تک متعلقہ دفتر میں رپورٹ پیش کریں۔

مراسلے کے مطابق، صوبے کے تمام ضم شدہ اضلاع سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ احتجاج میں شامل غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے اور طلبہ کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں پرائمری اساتذہ نے اپنی مطالبات کے حق میں احتجاج کا آغاز کر رکھا ہے جس کی وجہ سے 5 نومبر 2024 سے کئی اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے