سوات میں نشئی شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا.

سوات میں نشئی شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا.

سوات: سوات مینگورہ ملوک آباد کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات کا عادی تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ مقتولہ کی شادی 16 سال قبل ہوئی تھی اور وہ چار بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا

ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران خواتین پر تشدد کے 8,299 واقعات درج کیے گئے جن میں سے صرف 168 افراد کو سزائیں ہو سکیں۔ گزشتہ سال 1,859 واقعات 2022 میں 1,930 2021 میں 1,566، 2020 میں 1,585 ، اور 2019 میں 1,359 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے