باجوڑ معصوم بچے کا قاتل گرفتار

باجوڑ معصوم بچے کا قاتل گرفتار

باجوڑ میں گزشتہ روز معصوم بچے کو بے دردی سے قتل کرنے والا قاتل گرفتار کرلیا گیا ۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قاتل مقتول بچے کا کزن ہی نکلا جس نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی لیکن ناکامی پر پتھر مار کر قتل کیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ قاتل وقاص گونگا بہرہ اور مقتول بچے کا چچا زاد بھائی ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔
ڈسرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ ملزم کے اقبال جرم کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ تشدد کے بعد قتل کیے جانے والے بچے کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کے رپورٹ کے مطابق بچے کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی ۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بچے کے قاتل کو کل عدالت میں ریمانڈ کے حصول کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
پولیس کے مطابق قاتل سے موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے جس میں فحش ویڈیوز موجود ہیں۔
ڈی پی او وقاص رفیق نے مزید بتایا کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ قاتل کو ویڈیوز کسی نے بھیجی ہیں یا خود انٹرنیٹ سے ڈاؤن کی ہوئی ہیں ۔

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے