باجوڑ میں بم دھماکہ، ایک جان بحق دو زخمی

باجوڑ تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ بازار میں بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی

تفصیلات کے مطابق دھماکہ درہ بازار کے قریب ہوا، جس میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رحیم اللہ سکنہ بھائی چینہ کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں فضل ہادی اور محیب اللہ شامل ہیں، دونوں کا تعلق بھی بھائی چینہ سے ہے۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق، اطلاع ملنے پر میڈیکل ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق، واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نعمت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے

تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

Editor KP Observer
+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے