اپر دیر میں بارش کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد جان بحق

اپر دیر میں بارش کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد جان بحق

دیر اپر: رات کی شدید بارش کے نتیجے میں دیر کے نواحی علاقے پاتراک میدان میں ایک گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد جان بحق ہو گئے۔ اس افسوسناک حادثے میں مرنے والوں میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں، جو سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔

مقامی افراد نے ملبہ ہٹانے اور لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن خراب موسم اور وسائل کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔ بدقسمتی سے، تمام افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، اور کوئی زندہ نہ بچ سکا۔


وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اس المناک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعلی نے اس سانحے کے متاثرہ خاندان کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری کاروائی فوری طور پر عمل میں لائیں۔

سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کا سن کر انہیں دلی صدمہ ہوا اور وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Editor KP Observer
+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے