ضلع بنوں میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 غیر قانونی کرش پلانٹس سیل

وزیر اعلیٰ خیبربپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلع بنوں میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ ڈائریکٹر کنزیومر رائٹس پروٹیکشن اعجاز خان نے ڈپٹی کمشنر عبد الحمید کے احکامات پر اے اے سی ریوینیو ریاض احمد کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے اور متعلقہ ایس او پیز فالو نہ کرنے والے 14 غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر رائٹس پروٹیکشن اعجاز خان نے کہا کہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی بدستور جاری رہیگی۔ انہوں نے کہا اس کارروائی کا بنیادی مقصد علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ان کرش پلانٹس کی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا تھا بلکہ مقامی آبادی کے صحت کے مسائل بھی سنگین ہو رہے تھے۔ جن میں سانس کی بیماریاں اور گرد و غبار سے متعلق مسائل شامل ہیں، یہ اقدام حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اہم اور بروقت قدم ہے، جس سے نہ صرف عوامی مفاد کو تحفظ ملے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر بھی قابو پایا جائے گا۔

حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسے مزید غیر قانونی پلانٹس کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی، تاکہ علاقے کو ان مضر اثرات سے بچایا جا سکے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Editor KP Observer
+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے