چارسدہ شبقدر نادرا آفس سے افغانی کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا بڑا انکشاف

چارسدہ: شبقدر نادرا افس سے افغانی کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا بڑا انکشاف

پشاور : ایف آئی کے پشاور زون کے پریس ریلیز کے مطابق ایف آئی اے نے ایک افغانی مسافر کو پکڑا ہے جس نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کی ملی بھگت سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیا۔ مسافر واحد اللہ عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جا رہا تھا ۔

ایف آئی اے کے مطابق، واحد اللہ نے اپنا شناختی کارڈ شبقدر سے اور پاسپورٹ اسلام آباد سے حاصل کیا تھا۔ پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے دوران افغانستان کے ویزا اسٹیکرز اور امیگریشن اسٹیمپس ملے ہیں۔

یہ کارروائی وزیرِ داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے۔ مسافر اور متعلقہ نادرا و پاسپورٹ حکام کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

Website |  + posts