چارسدہ محکمہ تعلیم زنانہ کے دفتر سے خواتین اساتذہ کی 30 سروس بکس غائب
چارسدہ: ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (فی میل) چارسدہ میں موجود جونیئر کلرک کے آفس میں نامعلوم شخص نے الماری کنڈیا توڑ کر سب ڈویژن چارسدہ کے پانچ تعلیمی سرکلز سے تعلق رکھنے والی تقریباً 30 خواتین اساتذہ کی سروس بکس غائب کر دئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دفتر میں کسی بھی قسم کا سی سی ٹی وی نظام نصب نہیں جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ یہ کاروائی کس نے انجام دی۔
واقعے کے بعد ڈی ای او فیمیل نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی. انکوائری ٹیم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ غائب شدہ سروس بکس (ڈپلیکیٹ کاپیاں) کو دوبارہ تیار کیا جائے تاہم ڈی ای او زنانہ نے اس پر اعتراض کیا کہ میں اس انکوائری سے مطمئن نہیں ہوں اور اس انکوائری کو پورا کرنے کے لئے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کو ہدایات جاری کئے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جس پر اساتذہ نے ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا ہے.