کالام میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 3 لاپتہ، 10 زخمی

کالام میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 3 لاپتہ، 10 زخمی

سوات: کالام کے شاہی باغ کے قریب ایک تفریحی کشتی کا انجن بند ہونے کے باعث الٹنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 3 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

کشتی الٹنے کی کچھ دیر کے بعد کی ویڈیو


ریسکیو حکام کے مطابق، الٹنے والی کشتی میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔ حادثہ پیش آتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر 7 زخمیوں کو ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو خواتین کی موت کی تصدیق کر دی۔

تین افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہے۔

+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے