چارسدہ: اے این پی کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، مائنز اینڈ منرلز بل کو مشترکہ طور پر مسترد کر دیا گیا

چارسدہ میں مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالہ سے اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شکیل بشیر خان کی صدرات میں ال پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں جماعت اسلامی چارسدہ کی جانب سے نورحسین۔فواد احمد۔اے این پی کی طرف سے شہزادالدین ۔قاسم علی خان۔پیپلزپارٹی کی طرف سے نعیم عمرزئی۔پی کے میپ سے غفورلالا۔ہمایون خان۔قومی وطن پارٹی۔پی ٹی آئی پارلمنٹرین سے اکبرجان۔تحریک لبیک سے حسیب اللہ۔صحافیوں میں ریاض الحق۔الف خان شیرپاؤ۔محبوب علی وغیرہ نے شرکت کی۔
انہوں نے متفقہ طور پر مائنز اینڈ منرل بل مسترد کیا اور کہا کہ 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگی۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس میں ملٹی نیشنل کمپنیز نے شرکت کی۔۔ایس آئی ایف سی کونسل بنائی گئ جس میں آرمی چیف اور وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان ممبر بن گئے۔
ایس آئی ایف سی کونسل بناکر صوبے کو بائی پاس کیا گیا۔
بجلی ہم پیدا کررہے ہیں ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہیں۔سستا یونٹ لیکر ہمیں مہنگا ملتا ہے۔
گیس کے پی پیدا کررہی ہے اور آئل ریفائنری مرکز اور دوسرے صوبوں میں ہیں۔
ہماری جنگلات اور تمباکو کو  پر بھی مرکز مختلف طریقوّں سے قابض ہے۔
قدرتی وسائل پر  تمام صوبوں کو اپنے حقوق ملنے چاہئے۔
ایس آئی ایف سی کونسل تعین کریگی کہ سٹیرثجیک منرل مرکزی حکومت کے پاس ہوگی۔
سیاسی اختلافات دور کرکے صوبائی حقوق کیلئے متحد ہونا پڑیگا۔
ال پارٹیز کانفرنس میں پی ٹی ائی اور پی ٹی ایم کے علاوہ تمام جماعتوں نے شرکت کی۔
۔

+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے