چارسدہ میں پی ٹی آئی یوتھ نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چارسدہ میں پی ٹی آئی یوتھ نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوتھ ونگ نے چارسدہ میں احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ چارسدہ پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے عمران خان اور مراد سعید کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے اور اپنی مطالبات کا اظہار کیا۔

ضلع چارسدہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے صدر عابد علی نے اعلان کیا کہ آج سے طلبا تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔

مظاہرین نے جبری گمشدگیوں اور سیاسی اسیروں کی رہائی، طلبا یونین کی بحالی، ناجائز ٹیکسوں کے خاتمے، بجلی کے بلوں میں کمی اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مطالبات بھی کیے۔ انہوں نے موجودہ غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

عابد علی نے زور دیا کہ اس طلبا تحریک کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ یہ نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے تمام تعلیمی اداروں میں 30 فیصد فیسوں میں کمی اور بجلی کے فری یونٹس کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے اعلان کیا کہ آج سے وہ لوگوں کو تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینا شروع کریں گے۔

چارسدہ میں یہ احتجاجی مظاہرہ اس بات کا عکاس ہے کہ نوجوان نسل اپنے مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر آ گئی ہے اور وہ تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں۔

Editor KP Observer
+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے