بنوں بکا خیل سے ایس این جی پی ایل کے تین ملازمین اغوا، ویڈیو جاری
بنوں: علاقے بکا خیل سے ایس این جی پی ایل (سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ) کے تین ملازمین کو نامعلوم افراد نے گاڑی سمیت اغوا کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، تینوں ملازمین اپنی گاڑی میں ڈیزل لے کر جا رہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔
اغوا ہونے والوں میں عنایت، سلیم، اور ایک اردو بولنے والا شخص شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، دو مغویوں کا تعلق لکی مروت جبکہ تیسرے مغوی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جاتا ہے۔
اغوا کاروں نے مغویوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں مغویوں نے بتایا کہ انہیں ایک نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے اور اغوا کاروں نے مطالبات پورے کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس این جی پی ایل کے ملازمین اپنی گاڑی میں ڈیزل لوڈ کرکے سیدگی کی طرف جا رہے تھے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مغویوں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔