شیراز سویٹس اینڈ بیکریز غیر معیاری صفائی اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر سیل

شیراز سویٹس اینڈ بیکریز غیر معیاری صفائی اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر سیل

چارسدہ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I چارسدہ سونیا ناز نے عوامی شکایات پر فوڈ سیفٹی آفیسر، حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ شیراز سویٹس اینڈ بیکریز کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران بیکری میں صحت و صفائی کے حوالے سے سنگین بے قاعدگیاں پائی گئیں جن میں غیر معیاری مواد کا استعمال، پروڈکشن یونٹ میں بدانتظامی، اور صفائی کے ناقص انتظامات شامل تھے۔ بیکری آئٹمز پر پروڈکشن اور ایکسپائری تاریخ درج نہیں تھی جبکہ کارکنوں کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھے۔

مزید برآں کارکن ہیئر نیٹ، دستانے اور ماسک استعمال نہیں کر رہے تھے جبکہ ڈسپلے میں رکھی گئی اشیاء کھلی ہوئی تھیں اور خام مال کا ریکارڈ بھی نہیں رکھا گیا تھا۔

ان سنگین خلاف ورزیوں پر عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شیراز سویٹس اینڈ بیکریز کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔

Website |  + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے