مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں ڈفتھیریا کی وباء، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں

مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں ڈفتھیریا کی وباء، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں

مردان (ہینڈ آؤٹ): تحصیل کاٹلنگ میں ڈفتھیریا کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال (پشاور) سے ڈفتھیریا کے باعث دو اموات کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں سرویلنس اور ویکسینیشن مہم تیز کر دی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر روبینہ ریاض کی ہدایت پر ٹیموں نے آئی ڈی ایس آر ایس کے فوکل پرسن کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور گھر گھر جا کر مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی۔ اس دوران متعدد افراد سے نمونے حاصل کرکے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ ریفرنس انسٹیٹیوٹ بھجوا دیے گئے ہیں۔

ای پی آئی کوآرڈینیٹر کی زیر نگرانی مقامی اسکول میں خصوصی ویکسینیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا، جبکہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز نے قریبی دیہات میں گھر گھر جا کر حفاظتی ٹیکے لگائے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک تقریباً 600 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو قومی حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول کے مطابق مکمل ویکسین لگوائیں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رجوع کریں۔ حکام کے مطابق گلے میں درد، بخار اور سانس لینے میں دشواری ڈفتھیریا کی ابتدائی علامات ہیں، جنہیں نظرانداز نہ کیا جائے۔

Website |  + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے