صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ چیکس ان متاثرہ افراد کو دیے گئے جنہیں سال 2022, 23 اور 24 میں قدرتی آفات کے دوران جانی یا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2022 سے سال 2024 تک تین سالوں کے دوران ضلع بھر میں قدرتی آفات میں 7 جانبحق افراد ہوئے، جانی اور مالی نقصانات کے مد میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے جن کو امدادی رقوم تاحال نہیں ملے تھے، پی ڈی ایم اے کے منظوری کے بعد ان متاثرین کو مجموعی طور ایک کروڈ 84 لاکھ 64 ہزار روپے کے 132 چیکس تقسیم کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت وزیر کے مطابق امدادی رقم کا مقصد ، متاثرین کی فوری مدد اور نقصانات کا ازالہ ہے۔ ڈی سی چارسدہ نے مزید کہا کہ چیکس کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا، تاکہ متاثرہ افراد کے نقصانات کو پورا کرنے میں مدد ملے۔
اس موقع ہر اے ڈی سی ریلیف چارسدہ نثار احمد بھی موجود تھے۔