ورلڈ سکن ہیلتھ ڈے آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

ورلڈ سکن ہیلتھ ڈے آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں “ورلڈ سکن ہیلتھ ڈے” منایا جا رہا ہے جس کا مقصد جلدی بیماریوں سے متعلق شعور بیدار کرنا اور علاج کی بہتر سہولیات تک رسائی کو فروغ دینا ہے۔

یہ دن 2013 میں انٹرنیشنل لیگ آف ڈرماٹولوجیکل سوسائٹیز (ILDS) اور انٹرنیشنل سوسائٹی آف ڈرماٹولوجی (ISD) کے اشتراک سے منایا جانا شروع ہوا، اور اب یہ دن عالمی سطح پر جلدی امراض کے اثرات کو اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 90 کروڑ سے زائد افراد جلدی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ یہ بیماریاں صرف ظاہری حسن تک محدود نہیں بلکہ جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہیں، اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے مختلف ممالک میں آگاہی پروگرام، مفت چیک اپ کیمپ، تعلیمی سرگرمیاں اور پسماندہ طبقات کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے