طورخم: افغان ڈرائیورز کے لیے ویزا اور پاسپورٹ لازمی قرار، کسٹمز کا نوٹیفکیشن جاری

طورخم: افغان ڈرائیورز کے لیے ویزا اور پاسپورٹ لازمی قرار، کسٹمز کا نوٹیفکیشن جاری

طورخم : حکومت پاکستان نے طورخم تجارتی گزرگاہ سے گزرنے والی ٹرانزٹ کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز اور کلینرز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے کسٹمز حکام نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پالیسی پر کل سے عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ پاکستانی ڈرائیورز اس پالیسی سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان پر ویزا پاسپورٹ کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر سے روزانہ اوسطاً 800 کے قریب کارگو گاڑیاں آتی جاتی ہیں، جن میں سے تقریباً 80 فیصد گاڑیوں کے ڈرائیورز افغان شہری ہوتے ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت صرف وہی افغان ڈرائیور اور کلینرز طورخم بارڈر کراس کر سکیں گے جو باقاعدہ ویزا اور پاسپورٹ کے حامل ہوں گے۔

+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے