خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی نئی لہر کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی نئی لہر کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پشاور (پی ڈی ایم اے میڈیا سیل) — پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں 7 سے 12 جون 2025 کے دوران گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے، جس کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید کے دوران جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی آ سکتی ہے۔ عوام کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں، ہیلتھ سروسز، اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ہیٹ اسٹروک سینٹرز کو بھی فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے، جس سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ بزرگ شہریوں اور بچوں کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں نکلنے سے پرہیز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے دوران احتیاط برتنے اور مویشیوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ خطرات سے باخبر رکھا جائے گا۔

مزید برآں، سفر سے پہلے گاڑیوں کے انجن کا پانی اور ٹائروں کے پریشر کی جانچ ضروری قرار دی گئی ہے۔

+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے