چارسدہ: سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا نوجوان گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت چارسدہ میں پہلا مقدمہ درج

چارسدہ: سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا نوجوان گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت چارسدہ میں پہلا مقدمہ درج

چارسدہ: پولیس اور پاک آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے والے نوجوان کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ اور ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر دیا، ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق یہ چارسدہ میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA 2016) کے تحت درج ہونے والا پہلا مقدمہ ہے۔

چارسدہ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج ہونے والے پہلے مقدمے کی ایف آئی آر


ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایات پر تھانہ عمرزئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبداللہ ولد مقصود ساکن قدیم آباد، عمرزئی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں، خصوصاً پاک آرمی اور پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہا تھا اور دھمکی آمیز ویڈیوز شیئر کر رہا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سرگرمیاں نہ صرف ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں بلکہ ان سے امن و امان کی صورتحال بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ کارروائی ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی قیصر خان اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔

+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے