پاک بحریہ کو دیکھ کر دشمن کی آگے بڑھنےکی ہمت نہ ہوئی‘
وائس ایڈمرل رب نواز نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے جزو کے طور پر نیوی آپریشنز کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہم اپنے سمندری محاذ پر اپنے وطن کا دفاع کرنے اور دشمن کو دور رکھنے میں کامیاب رہے جو اعدادوشمار میں ہم سے بڑھ کر تھا۔
پاک بحریہ کو دیکھ کر دشمن کی آگے بڑھنےکی ہمت نہ ہوئی‘
وائس ایڈمرل رب نواز نےآپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے جزو کے طور پر نیوی آپریشنز کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہم اپنے سمندری محاذ پر اپنے وطن کا دفاع کرنے اور دشمن کو دور رکھنے میں کامیاب رہے جو اعدادوشمار میں ہم سے بڑھ کر تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ تیار رہتے ہیں، اور ہمارے لیے امن سے جنگ کی پوزیشن میں آجانا کوئی بھی اہم بات نہیں، مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد ہماری بحریہ چند ہی گھنٹوں میں حالت جنگ میں آچکی تھی اور ہم سمندری محاذ پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے بالکل تیار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سمندر میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے تھے، ہم بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت پر بھی مسلسل نگاہ رکھے ہوئے تھے اور پاک فضائیہ کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمندر کے ساتھ ساتھ ہم فضا میں بھی بھارتی سرگرمیوں پر پوری نگاہ رکھے ہوئے تھے، ہم اپنے ساحل اور اپنی بندرگاہوں کی حفاظت کے لیے بھی پوری طرح مستعد تھے اور پاک نیوی نے سمندر ی تجارت کو یقینی بنایا، ہماری بندرگاہیں اس تمام صورتحال میں کھلی اور فعال رہیں۔