عید کے دنوں میں 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا،

عید کے دنوں میں 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا،

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے رخ کیا۔ محکمہ سیاحت کے مطابق عید کے دنوں میں 3 لاکھ 6 ہزار 215 سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے دلکش اور حسین وادیوں کا رخ کیا، جو ایک خوش آئند رجحان ہے۔

اس سال بھی وادی سوات سیاحوں کی پہلی ترجیح بنی رہی، جہاں 2 لاکھ 11 ہزار 9 سیاحوں نے قدرتی حسن اور ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھایا۔ وادی ناران میں 42 ہزار 111، گلیات میں 28 ہزار جبکہ وادی کمراٹ میں 16 ہزار 400 سیاح پہنچے، جو ان علاقوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عید کے دوران 71 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر پہنچے۔ غیر ملکی سیاحوں نے نہ صرف یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو سراہا بلکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بہترین سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے ٹورازم پولیس کے اہلکار تمام اہم مقامات پر متحرک رہے، جو سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہر وقت موجود تھے۔ اس کے علاوہ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 بھی چوبیس گھنٹے فعال رہی، جس کے ذریعے سیاح کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *