غیر منظور شدہ امیدواروں کی مریضوں کے علاج پر پابندی، ضابطے کی خلاف ورزی پر انچارج کے خلاف کارروائی کا اعلان

غیر منظور شدہ امیدواروں کی مریضوں کے علاج پر پابندی، ضابطے کی خلاف ورزی پر انچارج کے خلاف کارروائی کا اعلان

سید فضل اللہ

چارسدہ: ضلع چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے صحت کی سہولیات میں غیر منظور شدہ اور بیرونی امیدواروں کے مریضوں کے علاج کے عمل پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے۔ عوامی شکایات کے مطابق، متعدد نجی امیدوار اور باہر کے افراد اکثر مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر مختلف اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں مریضوں کا علاج کر رہے ہیں، جو کہ عوام کی صحت کے لیے شدید خطرہ ہے اور یہ عمل انتہائی قابل اعتراض قرار دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی بیرونی امیدوار یا ایسے شخص کو صحت کی سہولت میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے جب تک کہ ان کے پاس محکمہ صحت کے ساتھ دستخط شدہ ایم او یو (یادداشت) نہ ہو۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی انچارج کسی غیر مجاز فرد کو مریضوں کے علاج کی اجازت دیتا ہوا پایا گیا تو اس انچارج کے خلاف E&D رولز 2011 کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تمام صحت کی سہولیات کے انچارجز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی صحت کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *