مردان میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 4 افراد سمیت 19 بچے بچیاں زخمی

مردان میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 4 افراد سمیت 19 بچے بچیاں زخمی ہوگئے.
مردان تھانہ جبر پولیس کا کہنا ہے کہ مردان کاٹلنگ روڈ شنکر یحیی جدید میں حاجی محمد ولد فضل رحمان کے دوکان میں سلینڈر میں گیس بھرنے کے دوران سلینڈر پھٹ گیا جسکے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے. زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویش ناک تھی جنکو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلکس ہسپتال پہنچایا گیا. تھانہ جبر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گیس سلینڈر دوکان کے پاس مسجد میں موجود مدرسے سے بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی جسکی وجہ زیادہ تر بچے اور بچیاں زخمی ہو گئے ہیں.
پولیس ریکارڈ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے چار جوان جبکہ باقی سارے بچے اور بچیاں شامل ہیں جنکی عمریں 4 سے 14 سال کے درمیان ہیں.

ریسکیو 1122 کے ترجمان عباس علی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت 23 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث انہیں پشاور کے برن سنٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے فوری طبی امداد کے لیے روانہ کیا گیا۔

اس آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور نے خود کی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے تیزی سے امدادی کاموں کو سر انجام دیتے ہوئے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں کہ سلنڈر دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے 17 افراد کی حالت تشویشناک بتائی ہے جو کہ زیادہ جھلس گئے ہیں انکو برن سنٹر پشاور منتقل کر دیا گیا.

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *