مردان میں کچے مکان پر آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جانبحق

مردان میں کچے مکان پر آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جانبحق

مردان: مردان باغ جبران رستم بونیر روڈ پر ایک کچے مکان میں رات کے وقت اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو رات 12 بجکر 50 منٹ پر موصول ہوئی۔ اطلاع کے مطابق آگ ایک پہاڑی علاقے میں واقع کچے مکان میں لگی جس میں کئی افراد پھنسے ہوئے تھے۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائیٹرز اور میڈیکل ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ تاہم آگ کی شدت اور پہاڑی علاقے کی مشکل رسائی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور نے مزید اہلکاروں کو روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ آگ بجھانے والی گاڑی کا پہاڑی علاقے تک پہنچنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے روایتی طریقے سے آگ بجھانے کا عمل جاری رکھا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نہ صرف آگ پر قابو پانے کی کوشش کی بلکہ جانبحق افراد کو بھی نکالا اور فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان مزار کے مریدوں کی رہائش گاہ تھی تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پانے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کیا ہے تاکہ اس سانحے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

اگ سے جھلس کر مرنے والوں کی شناخت امداد باچا علیزئی پشاور، حیات ملنگ چارسدہ، نعیم شاہ علیزئی پشاور، اکرام باچا چارسدہ سے ہوئی ہیں جبکہ جھلس کر مرنے والے پانچویں شخص کی ابھی تک شناخت باقی ہے.

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *