چارسدہ شبقدر میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح

چارسدہ: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے شبقدر تحصیل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبقدر اور تحصیل تنگی کے وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبقدر میں ایک اضافی سول جج کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدالت اور وکلاء کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور شبقدر میں سرکاری عمارت کی عدم موجودگی کے باعث عوام اور وکلاء کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم، نئے جوڈیشل کمپلیکس کی تکمیل سے ان مشکلات میں کمی آئے گی اور عدالت کے کاموں میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے شبقدر بار روم کی کمی کو جلد پورا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ ایکسپریس لائن کے باوجود سولر سسٹم کی تنصیب ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ توانائی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

افتتاحی تقریب سے قبل چیف جسٹس نے نئی عمارت میں پودا لگایا۔ تقریب میں ڈی سی چارسدہ، ڈی پی او چارسدہ، مقامی انتظامیہ کے افسران، جج صاحبان اور وکلاء برادری کے اراکین نے شرکت کی۔

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *