ہری پور خانپور کے نواحی علاقے مسلم آباد میں شیر آبادی کےاندر گھس آیا، باپ بیٹے پر حملہ

ہری پور: خانپور کے نواحی علاقے مسلم آباد میں شیر آبادی کےاندر گھس آیا، باپ بیٹے پر حملہ

ہری پور: خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقے مسلم آباد میں ایک شیر کی آبادی میں گھس آنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شیر نے مسلم آباد کے قریب واقع جامن موڑ کے پاس ایک موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹے پر حملہ کیا۔

اس حملے میں باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خانپور منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

شیر کی موجودگی کے باعث مسلم آباد اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ مقامی افراد نے حکام سے اپیل کی ہے کہ شیر کو فوری طور پر قابو میں لانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Editor KP Observer
+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *