خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 158 مشتبہ عناصر مارے گئے
پشاور : خیبر پختونخوا میں مارچ 2025 کے دوران سیکیورٹی فورسز نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متعدد مؤثر کارروائیاں کیں، جن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 158 مشتبہ شدت پسند مارے گئے، جبکہ 73 اہم آپریشنز کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 40 شدت پسند مارے گئے ۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں 12، باجوڑ میں 6، ڈیرہ اسماعیل خان میں 25، مہمند میں 20، مردان اور بنوں میں 18، لکی مروت میں 7، جبکہ سوات، چارسدہ اور ہنگو میں ایک، ایک مشتبہ شدت پسند مارا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے ختم کیے اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔ ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں 8,950 گولیاں، 6,873 سب مشین گنز (SMG)، 1,938 دستی بم، 475 پستول، 207 راکٹ لانچر، 186 رائفلز، 19 عدد 12.7MM گنز اور دیگر خطرناک ہتھیار شامل ہیں۔