پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، اپریل میں صرف پینے کے لیے پانی باقی بچے گا!

پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، اپریل میں صرف پینے کے لیے پانی باقی بچے گا!

سید فضل اللہ

پاکستان میں پانی کی شدید قلت  خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مہینوں میں بارشوں کے باوجود سندھ، جنوبی بلوچستان اور مشرقی پنجاب کے علاقے مسلسل خشک سالی کی زد میں ہیں۔

گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، جبکہ سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 52 فیصد اور پنجاب میں 38 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔  جس کی وجہ سے تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جبکہ دریا بھی پانی انتہائی کم بہاؤ کے ساتھ جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق، جنوبی علاقوں میں مسلسل 200 دنوں سے خشک  ہیں ، جو خطرناک حد تک پانی کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ مارچ میں درجہ حرارت بھی معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث پانی بخارات کی شکل میں پانی ضائع ہونا مزید بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر موسم میں بہتری نہ آئی تو آنے والے مہینوں میں خشک سالی مزید بڑھسکتاہے، اور اپریل تک زرعی زمینوں کے لیے پانی تقریباً ختم ہو جائے گی ، جس کے بعد صرف پینے کے لیے پانی دستیاب ہوگا۔

موجودہ صورتحال میں ماہرین نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری آبپاشی سے گریز کریں۔ قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر نے بھی حکومتی اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پانی کی کمی کے باعث ممکنہ غذائی بحران کو روکا جا سکے۔

اگر حالات یہی رہے تو پاکستان کو آئندہ چند مہینوں میں ایک بدترین آبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات نہ صرف زراعت بلکہ عام زندگی پر بھی پڑھ سکتے ہیں ۔

+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *