ڈی پی او چارسدہ کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری

شہری کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر آر ٹی ایس کمیشن کا بڑا اقدام، ڈی پی او چارسدہ کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری

چارسدہ: ار ٹی ایس کمیشن سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق خیبر پختونخواہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کی جانب سے شہری کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ مسعود بنگش کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام شہری کی شکایت پر کمیشن کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شہری کی جانب سے ایف آئی آر نہ کاٹنے پر ڈی پی او چارسدہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی ماہانہ تنخواہ کو روکنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر چارسدہ کو ایک خط جاری کیا گیا ہے، جس میں ڈی پی او مسعود بنگش کی تنخواہ کو اگلے احکامات تک معطل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے پی آر او سے موقف جاننے کےلئے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں آیا

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *