بٹگرام میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحقیقات جاری

بٹگرام میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحقیقات جاری

عمران ٹکر

بٹگرام: خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سب جیل میں قید ایک 20 سالہ لڑکی نے جیل سپرنٹنڈنٹ پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے اسے اپنے دفتر میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب لڑکی کو رہائی کے بعد پولیس کو اطلاع دینے کا موقع ملا۔

پولیس نے لڑکی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے بھی زیادتی کی تصدیق کی ہے، جس سے کیس کی نوعیت مزید سنگین ہوگئی ہے۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب محکمانہ سطح پر بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

اس واقعے کی خبر گاؤں میں پھیلنے کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ گاؤں کے مشران نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کی فیملی کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔

پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *