چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

چارسدہ ترنگزئی میں طوفانی ہواوں کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے.

ریسکیو1122 کے مطابق چارسدہ ترنگزئی کے علاقے میں شدید طوفانی ہواؤں کے باعث ایک کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ ساجد، اس کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھر کے ساتھ پیوست گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ترنگزئی کی چار دیواری ساجد کے کمرے کی چھت پر آ گری جسکی وجہ سے ساجد اور انکے خاندان پر کمرے کا چھت بیٹھ گیا.

تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 8 ماہ کی دعا نور، 7 سالہ دعا نور اور 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔

تمام لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انکے مرنے کی تصدیق کی.

اس افسوسناک واقعے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرہ خاندان کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں فوری کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تمام ضروری اقدامات عمل میں لانے کی ہدایت دی۔

ریسکیو کے عمل میں ایس ایچ او عمرزئی اور دوسرے اہلکار نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عوام کے ساتھ مل. کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں بھرپور تعاون کی.

حادثے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور مقامی افراد نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔

Website | + posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *