صوابی میں پیسکو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

صوابی پولیس کی کامیاب کارروائی، پیسکو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

صوابی: صوابی پولیس نے پیسکو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن افتخار خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم حامد کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا جس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق، ملزم حامد نے پیسکو اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اس کے گھر پر غیر قانونی کنکشن کی تصاویر لے رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پیسکو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد صوابی بھر میں پیسکو اہلکاروں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ واقعے کے روز پیسکو اہلکاروں نے ملزم کے گھر کے کنڈے اتارے اور غیر قانونی کنکشن کی تصاویر بنائی تھیں جس پر ملزم کو شک تھا کہ اس کے گھر کی تصاویر لی گئی ہیں۔

ملزم حامد نے پیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اندیشہ محسوس کرتے ہوئے شام کو نواب بانڈہ میں ان پر فائرنگ کی جس میں ایک اہلکار کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Editor KP Observer
+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *