عمران خان کو ووٹ دینے والے ووٹرز کیلئے مشکلات

چارسدہ: عمران خان کو ووٹ دینے والے ووٹرز کیلئے مشکلات

چارسدہ : تحریک انصاف کے حامیوں کے لیے مسائل بڑھ گئے ہیں کیونکہ ایم این اے کے رویے نے عمران خان کے چاہنے والوں کو مایوس کر دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی خاطر ووٹ دیا تھا، لیکن جب وہ اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے منتخب ایم این اے سے رابطہ کرنے گئے، تو انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ اپنے علاقے کی ایک اہم مسئلے کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے کے پاس گئے تھے، مگر مسئلہ حل کرنے کے بجائے انہیں جواب ملا کہ “آپ نے ہمیں نہیں بلکہ عمران خان کو ووٹ دیا ہے، تو اپنے مسئلے کا حل بھی وہیں سے کروائیں۔”

اس رویے سے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور وہ محسوس کر رہے ہیں کہ ان کی ووٹوں کا اصل فائدہ اٹھانے والا منتخب نمائندہ ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عوامی حلقے اس رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کے استعمال کے حوالے سے نئے سرے سے غور کر رہے ہیں۔

یہ صورتحال پی ٹی آئی کی مقبولیت کے لئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عوام اپنے منتخب نمائندوں سے مخلصانہ خدمت کی توقع رکھتے ہیں۔

Editor KP Observer
+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *